101

اسلام آباد؛ نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں پسند کی شادی پر تین افراد قتل


اسلام آباد:

تھانہ لوہی بھیر کی حدود نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں پسند کی شادی پر تین افراد قتل کر دیے گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے نوید نامی شخص کی بہن سے شہزاد نے پسند کی شادی کی تھی۔

نوید بھی اسی نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے فیز تھری میں رہتا تھا، مبینہ طور پر نوید نے فائرنگ کرکے اپنے بہنوئی کے دو ساتھیوں کو قتل کیا جس پر شہزاد کے ساتھیوں کی فائرنگ سے نوید بھی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں اطراف سے تین افراد قتل ہوئے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں