1

باجوڑ: پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، شہری جاں بحق، اسکول چوکیدار سمیت 2 پولیس اہلکار زخمی

باجوڑ کی تحصیل برنگ کے علاقے کوہی سر میں پولیس چیک پوسٹ پر رات گئے نامعلوم عسکریت پسندوں کی جانب سے حملہ کیا گیا۔

پولیس  نے بتایا کہ حملے کے نتیجے میں ایک سویلین شہری جاں بحق جب کہ ایک سکول چوکیدار سمیت دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں