2

ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات کیس:وزیر اعلی کے پی سہیل آفریدی کےناقابلِ ضمانت وارنٹ  گرفتاری جاری

ہتکِ عزت کیس میں وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ  گرفتاری جاری کردئیے۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات اورساکھ متاثر کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی ہے،سینئر سول جج عباس شاہ نے سہیل آفریدی کے خلاف درج مقدمہ کی سماعت کی۔

عدالت نےعدم حاضری پروزیراعلی خیبرپختونخواسہیل آفریدی کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

عدالت نے سہیل آفریدی کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا، کیس کی مزید سماعت 17 جنوری تک ملتوی کردی گئی، سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں