206

عمران خان سے ملاقات کرنے والوں میں بابر اعوان کا نام شامل کرنے پر سلمان اکرم راجا کا اعتراض

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے ملاقات کا دن کے اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5پر دلچسپ صورتحال پیدا جب کہ عمران خان سے ملاقات کرنے والے پی ٹیا آئی کے رہنماؤں کی لسٹ میں بابر اعوان کا نام شامل کرنے پر سلمان اکرم راجا نے اعتراض کردیا۔

پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے  جیل عملہ سے مکالمہ  کیا کہ آپ بابر اعوان کا نام لسٹ سے نکالیں،وہ نام ہم نے نہیں دیا، اگر آپ بابر اعوان کو بھیجیں گے تو میں اسی جگہ احتجاج کروں گا۔

ان کا کہان تھا آپ بابر اعوان کو روکیں گے تو ہم ملاقات کے لیے جائیں گے، ہم نے ڈسپلن قائم کرنا ہے، وہی بندے ملاقات کریں گے جن کے نام ہم نے دیئے ہیں، آپ حامد خان اور اعظم سواتی کا نام ملاقات کرنے والوں کی لسٹ میں شامل کریں۔

جیل عملہ نے جواب  دیا کہ ہم بابر اعوان کو روکتے ہیں آپ جاکر ملاقات کرلیں، بابر اعوان کو روکنے پر سلمان اکرم راجا، نعیم حیدر پنجھوتہ، ظہیر عباس چوہدری اور نیاز اللہ نیازی ملاقات کے لئے جیل کے اندر روانہ ہوگئے، 4 پی ٹی آئی رہنماؤں کے پیچھے بابر اعوان بھی پیدل اڈیالہ جیل کے اندر  روانہ ہو گئے۔

صحافی نے غیر رسمی گفتگو میں سلمان اکرم سے سوال کہ سلمان صاحب آپ نے بابر اعوان کا نام نہیں دیا انھیں کیسے ملاقات کی اجازت مل گئی، سلمان اکرم راجہ نے  جواب دیا کہ جی ہم نے انکا نام نہیں دیا،ہم اس پر احتجاج کریں گے،ہم ڈسپلن قائم کروائیں گے۔

بعد ازاں بابر اعوان عمران خان سے ملاقات کرکے واپس روانہ ہوگئے،  بابر اعوان نے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو گئی ہے، سلمان اکرم راجا کی بھی ملاقات ہوئی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں