لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس چودھری عبد العزیز نے استعفیٰ دے دیا.
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے ایک جج کی جانب سے استعفی دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے، یہ استعفیٰ لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس چوہدری عبدالعزیز کی جانب سے دیا گیا ہے۔
جسٹس چودھری عبد العزیز نے استعفی دینے کے حوالے سے کہا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر مزید کام سر انجام نہیں دے سکتا۔















