پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ بننے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ آج بھی انڈیکس ایک لاکھ 49 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے پہلے دن ٹریڈنگ کے دوران پی ایس ایکس 100 انڈیکس 704 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 48 ہزار 196 کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔
آج کاروباری ہفتے کے دوسرے دن 100 انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس ایک لاکھ 49 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔
بعد ازاں انٹرا ڈے ٹریڈنگ کے دوران پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 1234پوائنٹس کی بڑی تیزی دیکھی گئی اور ہنڈریڈ انڈیکس بڑھ کر 1لاکھ 49ہزار 430پوائنٹس کی نئی بلند سطح پر آگیا۔















