کراچی:
شہر قائد میں گرمی اور حبس سے ستائے شہریوں کے لیے آج صبح بارش خوشگوار پیغام لے آئی۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں رم جھم کا سلسلہ جاری ہے، جس سے موسم نہ صرف خوشگوار ہو گیا بلکہ شہریوں نے بھی سکھ کا سانس لیا۔
کلفٹن، ڈیفنس، قیوم آباد اور شارع فیصل سمیت کئی علاقوں میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش ہوئی، جبکہ گلستان جوہر، گلشن اقبال، فیڈرل بی ایریا، اسکیم 33 اور صفورا چورنگی میں بھی بادل برس پڑے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نارتھ کراچی، اولڈ سٹی ایریا، گلستان جوہر اور ناظم آباد میں تیز بارش جاری ہے۔
کلفٹن، جامعتہ الرشید احسن آباد، گلشن معمار، دستگیر، فیڈرل بی ایریا بلاک 16، حسن اسکوائر، یونیورسٹی روڈ، احسن آباد اور سرجانی میں بھی کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
ملیر کیٹ، قائد آباد، ائیرپورٹ اور کورنگی میں بھی رم جھم سے گرمی کی شدت کم ہو گئی۔















