1

راولپنڈی کی عدالت نے عمران خان کو سزائے موت سنادی


راولپنڈی:

تھانہ دھمیال کے علاقے میں پیش آنے والے مشہور قتل کیس میں عدالت نے مجرم عمران خان کو سزائے موت سنا دی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے مجرم پر 5 لاکھ روپے ہرجانہ عائد کرنے کا بھی حکم دیا۔

عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ مجرم کو اس وقت تک پھانسی پر لٹکایا جائے جب تک موت واقع نہ ہو۔

عدالت کے مطابق مجرم نے دشمنی کے باعث نمازِ جمعہ ادا کرنے کے بعد مسجد سے نکلنے والے شخص کو قتل کیا تھا۔
 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں