3

گرین شرٹس پروٹیز پر پلٹ کر وار کرنے کے لیے تیار

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا مقابلہ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق پہلا میچ ہارنے والے گرین شرٹس پروٹیز پر پلٹ کر وار کرنے کیلیے تیار ہیں۔ پاکستان کو سیریز میں شکست سے بچنے کے لیے لازمی فتح درکار ہے۔

پاکستان ٹیم نے جیت کے لیے گزشتہ روز بھرپور پریکٹس کی ہے، شائقین نے بھی بابر اعظم سے بڑی اننگز کی امیدیں لگالیں۔

قذافی اسٹیڈیم کی پچ سے اسپنرز کو مدد ملنے کی توقع ہے۔

میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ راولپنڈی میں سیریز کے پہلے میچ میں پروٹیز نے 55 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں