گوہاٹی ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم مشکلات میں گھر گئی، ایک بار پھر ہوم گراؤنڈ میں وائٹ واش کا خطرہ منڈلانے لگا۔
جنوبی افریقا نے اپنی دوسری اننگز 260 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کرکے بھارت کو جیت کے لیے 549 رنز کا ہدف دے دیا۔
ٹرسٹان اسٹبز 94، ٹونی ڈی زورزی 49، رائن ریکلٹن 35، ایڈن مارکرام 29 اور کپتان ٹمبا باووما 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ویان ملڈر 35 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
بھارت کی جانب سے رویندرا جدیجا نے 4 اور واشنگٹن سندر نے ایک وکٹ حاصل کی۔















