پاکستان شوبز کی اداکارہ ماہرہ خان کو لندن میں اپنی نئی فلم لو گرو کے ایک پروموشنل ایونٹ کے دوران انتہائی ناخوشگوار صورت حال کا سامنا کرنا پڑا تھا جس پر اب ماہرہ نے لب کشائی کر دی ہے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ ہمایوں سعید کے ہمراہ لندن کے علاقے الفورڈ میں واقع انڈو-پاک سپر مارکیٹ میں مداحوں سے ملنے اور فلم کی تشہیر کے لیے پہنچیں تھیں۔ تاہم میٹ اینڈ گریٹ کے دوران صورتحال بگڑ گئی کیونکہ انتظامات ناقص تھے اور بھیڑ قابو سے باہر ہو گئی۔
واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیا کہ ماہرہ خان ہجوم میں پھنس گئیں اور ایک سیکیورٹی گارڈ کے غیر مناسب انداز سے قریب آنے پر وہ پریشان ہو گئیں۔ عوام نے اس پر انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایسے میں ہمایوں سعید نے موقع پر پہنچ کر ماہرہ کو تحفظ دیا اور ہجوم کو پیچھے ہٹایا۔
حال ہی میں ماہرہ خان اور ہمایوں سعید نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں اس واقعے پر بات کی ہے۔ ماہرہ نے کہا کہ وہ ایک مضبوط عورت ہیں اور عام طور پر مدد مانگتی نہیں، لیکن ہمایوں سے ان کی خاص سمجھ بوجھ ہے۔ جب وہ پریشان ہوئیں تو ہمایوں نے فوراً ان کی کیفیت کو محسوس کیا اور مدد کو آئے۔
ہمایوں سعید نے کہا کہ وہ ہر اس خاتون کی مدد کریں گے جو کسی بھی مشکل میں ہو، صرف ماہرہ ہی کی نہیں۔
[ad_2]
Source link
پاکستان شوبز کے اداکار و ہدایتکار یاسر حسین کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی کی سب سے بڑی کامیابی ان کی اہلیہ اقرا عزیز ہیں۔
ایک حالیہ انٹرویو میں یاسر حسین نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ایک صارف نے ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’اس آدمی کی سب سے بڑی کامیابی اسکی بیوی ہے‘۔
یاسر نے اس تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات سچ ہے کہ میری سب سے بڑی کامیابی میری بیوی ہے اور میں اس بات کو سچ مانتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں مانتا ہوں کہ اقرا ہی میری سب سے بڑی طاقت ہے کیونکہ جب میں کوئی بھی کام کرتا ہوں تو وہ اس ہی لیے ممکن ہوپاتا ہے کہ اقرا گھر اور بچے کو سنبھالتی ہیں۔
یاسر حسین نے کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ ہر مرد کی بڑی کامیابی اس کی بیوی ہی ہونی چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اکثر مرد اپنی بیگمات کی قربانیوں کی قدر نہیں کرتے ان کی قدر نہیں کرتے مگر دراصل ان کی ہی وجہ سے سب کام ہوتے ہیں وہی آدمی کا اصل سہارا ہیں۔
سوشل میڈیا پر یاسر حسین کا اپنی اہلیہ اداکارہ اقرا عزیز سے متعلق یہ بیان تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔
[ad_2]
Source link
غزل کی محفل ہو یا فلمی پردہ، جہاں آواز تھم جائے، وہاں مہدی حسن کی گونج سنائی دیتی ہے۔ آج شہنشاہ غزل کی 13 ویں برسی ہے، مگر ان کی مدھر آواز آج بھی اہل دل کے کانوں میں رس گھولتی ہے۔
18 جولائی 1927کو راجستھان کے سنگیت سے مہکتے ایک کنبے میں ایک بچہ پیدا ہوا، جو آنے والے برسوں میں گائیکی کا شہنشاہ کہلایا۔مہدی حسن کے نام سے مشہورآواز کے اس جادوگر نے 8 برس کی عمر میں گلوکاری کا آغاز کیا، بعد ازاں تقسیمِ ہند کے بعد پاکستان ہجرت کی۔
1957 میں مہدی حسن نے کراچی ریڈیو پاکستان سے باقاعدہ گلوکاری کا آغاز کیا، اور اپنی مدھر آواز سے سننے والوں کو گرویدہ بنا لیا۔
1962 میں فلم ”فرنگی“ کے لیے گائی گئی غزل ”گلوں میں رنگ بھرے باد نو بہار چلے“ نے انہیں شہرت کی بلندیاں عطا کیں، اور پھر وہ فن کی دنیا میں ایک نئی شناخت بن گئے۔
مہدی حسن نے چار دہائیوں پر محیط اپنے تابناک کیریئر میں 25 ہزار سے زائد فلمی و غیر فلمی گیت اور غزلیں گائیں۔انہیںمشکل راگوں پربھی کمال گرفت حاصل تھی۔
مہدی حسن کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز، ستارہ امتیاز اور پرائیڈ آف پرفارمنس جیسے اعلیٰ ترین اعزازات سے نوازا گیا۔
1999 میں سانس کی تکلیف کے باعث انہوں نے گانا ترک کر دیا اور پھر بارہ برس تک علالت میں مبتلا رہنے کے بعد 13 جون 2012 کو ہمیشہ کے لیے خاموش ہو گئے۔
غزل کو کلاسیکی رنگ اور ادبی وقار عطا کرنے والے مہدی حسن کی آواز آج بھی فن، ادب اور محبت کے متوالوں کے دلوں میں زندہ ہے۔میاں اصغر سلیمی ایکسپریس نیوز لاہور
[ad_2]
Source link
پنجاب کے علاقے رحیم یار خان میں اداکار راشد محمود پر مشتعل افراد نےتشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اداکار کو مشتعل افراد نے گاڑی کی ٹکر لگنے کے بعد راشد محمود کو رحیم یار خان میں تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ گاڑی کو نقصان پہنچا کر شناختی کارڈ چھین کر لے گئے۔
تشدد کے نتیجے میں اداکار کے چہرے اور سینے پر اندرونی چوٹیں آئیں۔
راشد محمود نے بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ کو لینے رحیم یار خان کی جانب جا رہے تھے کہ اس دوران موٹر وے سے رحیم یار خان انٹرچینج کے قریب انہوں نے غلط سمت میں گاڑی موڑی، ایک سڑک پر چلتے چلتے وہ شیخ زید پل کے قریب پہنچ گئے۔ پل کے سامنے ایک ڈھلوان اور مٹی کا ٹیلہ تھا، اسی مقام پر ایک موٹر سائیکل تیز رفتاری سے آ رہی تھی، جس پر ایک مرد، تین خواتین اور دو بچے سوار تھے۔
راشد محمود نے کہا کہ موٹر سائیکل اتنی تیزی سے ان کی گاڑی سے ٹکرائی کہ وہ بھی خوفزدہ ہو گئے، حادثے کے بعد موٹر سائیکل سوار تمام افراد ایک جانب جا گرے، مگر کسی کو شدید چوٹ نہیں آئی۔ تاہم، اسی دوران قریبی افراد موقع پر پہنچ گئے اور بغیر تحقیق کئے تشدد شروع کر دیا۔
انہوں نے مشتعل افراد نے نہ صرف میری گاڑی کو نقصان پہنچایا بلکہ شناختی کارڈ اور دیگر اشیاء چھیننے کی کوشش بھی کی۔
اداکار راشد محمود کا کہنا تھا کہ اس دوران ایک نیک دل شخص نے ان کی مدد کی اور ہجوم سے بچا کر انہیں محفوظ مقام تک لے گیا اور پولیس کو اطلاع دی۔
بعد ازاں راشد محمود کو پولیس اسٹیشن سے کال موصول ہوئی جس میں ان سے رہائش اور فون نمبر کی تفصیل لی گئی۔
راشد محمود نے کہا کہ وہ اس واقعے سے شدید صدمے میں ہیں،اگر ان کے ساتھ کوئی اور ہوتا تو شاید وہ اس افسوسناک حملے سے بچ جاتے۔
راشد محمود کے مداحوں اور شوبز انڈسٹری کی شخصیات نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور اعلیٰ حکام سے واقعے کی مکمل تحقیقات اور مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
[ad_2]
Source link
عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم ’’لو گرو‘‘ نے باکس آفس پر مشہور فلم مولا جٹ کو پیچھے چھوڑ دیا۔
اداکارہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم کو شائقین کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے اور یہ پاکستان بھر سے 12 کروڑ کا بزنس کر کے کامیاب فلموں کی فہرست میں شامل ہوچکی ہے۔
دنیا کے دیگر ممالک اور پاکستان سے یہ فلم اب تک 28 کروڑ کما چکی ہے۔ یہ فلم 11 کروڑ کمانے والی مشہور فلم مولا جٹ کو بھی باکس آفس پر پیچھے چھوڑ چکی ہے۔ اس فلم پر 28 کروڑ کی لاگت آئی تھی جس کو لندن سمیت پاکستان کے مختلف مقامات پر فلمایا گیا تھا۔
رومانوی کامیڈی فلم ’’لو گرو‘‘ کے ہدایت کار ندیم بیگ ہیں جب کہ اس کی کہانی وصی چوہدری نے لکھی ہے۔ ہمایوں سعید نے اسے پروڈیوس کیا ہے جبکہ وہی اس میں ہیرو کا کردار بھی ادا کر رہے ہیں۔
فلم کی کہانی ایک خود ساختہ ’لو گرو‘ کے گرد گھومتی ہے جو لندن کی صوفیہ نامی ایک آرکیٹیکٹ کے ساتھ غیر متوقع طور پر جُڑ جاتا ہے اور ان کے درمیان محبت کی داستان شروع ہوجاتی ہے۔
[ad_2]
Source link
پاکستان شوبز کی اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے شوہر کے فراڈ کیس سے متعلق ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے یہ واضح کیا ہے کہ ان کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں نادیہ حسین نے بتایا کہ انہیں ضمانت قبل از گرفتاری مل چکی ہے جو انہوں نے اس لئے لی کیوںکہ انہیں خدشہ تھا کہ ایف آئی اے انہیں گرفتار کرسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شوہر عاطف خان کی بیوی ہونے کے علاوہ ان کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے اور انہیں صرف انکی شہرت کی وجہ سے اس کیس کا حصہ بنایا جارہا ہے۔ ماڈل نے ویڈیو پیغام میں بار بار واضح کیا کہ ان کا اس کیس سے ’زیرو‘ تعلق ہے اس لئے مجھے خبروں کی سُرخیوں سے دور رکھیں۔
نادیہ کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر پر بھی الزام لگایا جارہا ہے اور ان کا نام استعمال کرتے ہوئے اس کیس کو بڑھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کیس سے متعلق رپورٹنگ کریں۔
ساتھ ہی انہوں نے یوٹیوبرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کیونکہ میں ایک مشہور شخصیت ہوں اس لئے وہ میرا نام استعمال کر رہے ہیں جبکہ میرا شوہر کے آفس اور شوہر کے کام یا شوہر کا میرے کام میں کوئی عمل دخل نہیں ہے۔
یاد رہے کہ ماڈل نادیہ حسین کے شوہر پر 53 کروڑ روپے کے بینک فراڈ کا مقدمہ ہے۔
[ad_2]
Source link
پاکستان کی میوزک انڈسٹری کے گلوکار علی حیدر کی بیٹی علیشبہ حیدر نے موسیقی کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔
گلوکار علی حیدر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بیٹی کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خوشخبری سُنائی ہے کہ اب ان کی بیٹی علیشبہ بھی سُروں کا جادو بکھیرتی نظر آئیں گی۔
علی حیدر کی بیٹی نے والد کے ساتھ اپنا ڈیبیو سانگ ’دل نہیں لگدا‘ ریکارڈ کروایا ہے جو کہ ریلیز کیا جاچکا ہے۔
گلوکار نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ایک بہترین لمحہ علیشبا حیدر کا پہلا گانا ’دل نہیں لگدا‘ جس میں، میں خود بھی شامل ہوں۔ باپ اور بیٹی کا تعاون اب ریلیز ہوگیا ہے انجوائے کریں
گانے کا مکمل لنک بائیو میں ہے‘۔
علیشبہ حیدر کی آواز کو سوشل میڈیا صارفین سمیت ان کے والد کے ساتھی فنکاروں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے جو علیشبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کے مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔
[ad_2]
Source link
پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی کسی شخص کی ظاہرہ شکل و صورت یا جسامت پر تبصرہ نہیں کرنا چاہیے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے معاشرے میں بڑھتے ہوئے باڈی شیمنگ کے رجحان پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک غلط ہے کہ کسی کو اس کی بڑھتی عمر یا موٹا، پتلا ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی کسی شعبے میں سینئر ہوگیا ہے تو اسے یہ مشورہ دینا کہ اب آپ کی عمر ہوگئی ہے آپ آرام کریں یہ انہیں ناگوار گزرتا ہے۔
ثمینہ پیرزادہ کا کہنا تھا کہ آج وہ جس مقام پر ہیں اس تک پہنچنے کیلئے انہوں نے بہت محنت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی اپنا خیال رکھنا پسند کرتا ہے اور بڑھتی عمر کے باوجود بھی کام جاری رکھے ہوئے ہے تو اسے سراہا چاہیے۔
سینئر اداکارہ کی ساتھی اداکارہ سونیا حسین نے بھی ثمینہ کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ آج کے زمانے میں آن لائن ٹرولنگ ایک سنگین مسئلہ بنتا جارہا ہے جس سے لوگوں کی زندگی متاثر ہوتی ہے۔
[ad_2]
Source link
بحرِ اوقیانوس کی تاریک گہرائیوں میں تباہ ہونے والی آبدوز ’ٹائٹن‘ کی حقیقی کہانی پر مبنی نیٹ فلکس کی نئی دستاویزی فلم ’ٹائٹن: دی اوشین گیٹ ڈیزاسٹر‘ ریلیز کر دی گئی ہے۔
نیٹ فلکس ڈاکیومنٹری “Titan: The OceanGate Disaster” ٹائٹن آبدوز سانحے کی وجوہات پر روشنی ڈالتی ہے جو جون 2023 میں پیش آیا تھا۔
یہ آبدوز جو مشہور ٹائٹینک کے ملبے تک جانے والے ایک تجارتی مشن پر روانہ ہوئی تھی، تقریباً 90 منٹ بعد سمندر کی 3,300 میٹر گہرائی میں تباہ ہوگئی تھی۔ حادثے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے، جن میں معروف برطانوی مہم جو حامش ہارڈنگ، پاکستانی نژاد بزنس مین شہزادہ داؤد اور ان کا بیٹا، فرانسیسی غوطہ خور پال ہنری اور آبدوز کے مالک اسٹاکٹن رش شامل تھے۔
دستاویزی فلم میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آبدوز کے کاربن فائبر ڈھانچے میں شروع سے ہی سنگین تکنیکی خامیاں موجود تھیں۔ ماہرین کے مطابق یہ ڈیزائن شروع سے ہی خطرناک تھا اور سمندر کی تہہ میں ہر غوطہ اس کے لیے ایک نیا خطرہ تھا۔
ڈاکیومنٹری میں اوشین گیٹ کمپنی کی ویڈیوز، ڈیٹا اور سابق ملازمین کی گواہیاں شامل کی گئی ہیں، جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی کے بانی نے حفاظتی خدشات کو نظرانداز کیا تھا۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ اگر عام لوگ ان فیصلوں سے واقف ہوتے تو آبدوز میں سوار ہونے سے گریز کرتے اور اس دلخراش حادثے کا شکار ہونے سے بچ جاتے۔
[ad_2]
Source link
خاتون ٹک ٹاکر سے مبینہ زیادتی کے کیس میں یوٹیوبر رجب بٹ کے شریک ملزم سلمان حیدر کی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔
رپورٹ کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں ٹک ٹاکر خاتون سے مبینہ زیادتی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج سید نجف حیدر نے عبوری ضمانت پر سماعت کی۔
عدالت نے یوٹیوبر شریک ملزم سلمان حیدر کی عبوری ضمانت منظور کرلی اور 18 جون تک پولیس کو انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا۔
عدالت نے ملزم کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر رپورٹ بھی طلب کرلی۔
یاد رہے کہ یوٹیوبر رجب بٹ سمیت 6 افراد پر تھانہ نواب ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔ ملزم پر ٹک ٹاکر لڑکی نے زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔
[ad_2]
Source link