25

سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

ماڑی انرجیز کے مطابق  سندھ میں سجاول کے علاقے میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے گئے ہیں، جہاں سوہو ون سجاول بلاک میں گیس کا ذخیرہ ملا ہے اور یہاں گیس کی پیداوار کا اندازہ 30 ایم ایم سی ایف یومیہ لگایا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ ریتیلی چٹانوں کے نچلے حصے سے گیس دریافت ہوئی ہے۔ اس دریافت نے سجاول کے علاقے میں تیل و گیس کی تلاش کے نئے امکانات روشن کیے ہیں ۔

ذخائر کے مکمل امکانات کو بروئے کار لانے کے لیے مزید فارمیشنز کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔

قبل ازیں مارچ میں وزیرستان بلاک میں دوسرے بڑے گیس و تیل کے ذخائر دریافت ہوئے تھے، اس سلسلے میں ماڑی انرجیز نے بتایا تھا کہ خیبر پختونخوا میں اسپن وام ون کنوئیں سے دوسری بار تیل و گیس ذخائر دریافت ہوگئے ہیں۔

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ملک میں 2020 کے بعد پہلی بار تیل و گیس کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ توانائی منصوبوں میں ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے مقامی سرمایہ کاری اور دریافتوں کو فروغ ملا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں