اسلام آباد/نئی دہلی : پاکستان کے آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص (آہنی دیوار) نے بھارت میں کھلبلی مچا دی ہے۔
10 مئی کی علی الصبح کیے گئے بھرپور حملوں میں پاکستان نے ادھم پور، آدم پور، پٹھان کوٹ، بھٹنڈا، سرسہ سمیت کئی بھارتی ائیر بیسز کو نشانہ بنایا، جب کہ اڑی سپلائی ڈپو اور متعدد ملٹری چیک پوسٹیں بھی تباہ کر دی گئیں۔
پاکستان کی یہ جوابی کارروائی اتنی شدید تھی کہ بھارتی میڈیا میں کھلبلی مچ گئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں بھارتی نیوز اینکرز ہذیانی انداز میں چیخ و پکار کرتے اور میزائل حملوں پر حیرت کا اظہار کرتے نظر آ رہے ہیں۔
ایک ویڈیو میں بھارتی میزبان کہتا ہے، “ہمیں بتایا جا رہا تھا کہ پاکستان ان میزائلز کو آخری مرحلے میں استعمال کرے گا، لیکن اب دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ آغاز ہی میں استعمال کر رہا ہے۔”
جواب میں دفاعی تجزیہ کار کا کہنا تھا: “میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ پاکستان کے پاس میزائلوں کا بہت بڑا ذخیرہ ہے اور ان کے پاس ایسے میزائلز بھی موجود ہیں جو اس سے کہیں زیادہ مؤثر اور خطرناک ہیں۔”
اینکر: پاکستان نے جو میزائل آخر میں چلانے تھے وہ شروع میں ہی چلا دئے۔۔
دوسرا اینکر: ان کے پاس بہت زیادہ زخیرہ ہے۔۔
انڈین میڈیا پر دلچسپ رونا پیٹنا۔۔ pic.twitter.com/O9Zssnu7ZR— Waseem Abbasi (@Wabbasi007) May 10, 2025
تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کے حملے کا مقصد نہ صرف فوجی اہداف کو نشانہ بنانا تھا بلکہ بھارت کے ائیر ڈیفنس سسٹم کی کمزوریوں کا بھی جائزہ لینا تھا۔ اس صورتحال نے بھارتی اسٹریٹجک دفاعی پلاننگ پر سوالیہ نشان لگا دیے ہیں۔