2

“آئی ایم ایف نے قرضہ دینے کیلئے امریکا سے میچ ہارنے کی شرط رکھی ہوگی”

  کراچی: لیجنڈری مصنف، طنز و مزاح نگار اور میزبان انور مقصود نےٹی20 ورلڈکپ میں امریکا کے ہاتھوں پاکستان کی عبرتناک شکست کی انوکھی وجہ بتا دی۔

ڈیلاس کے گرینڈ پریری اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے گیارہویں میچ میں امریکا نے پاکستان کو شکست دیکر بڑا اپ سیٹ کردیا، اس شکست کے بعد جہاں شائقین کرکٹ غصے سے آگ بگولہ ہیں تو وہیں قومی ٹیم پر مزاحیہ میمز بھی بن رہی ہیں جبکہ شوبز شخصیات بھی پاکستان کی شکست پر دلچسپ ردعمل دیتے نظر آرہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر انور مقصود کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اُن سے پوچھا گیا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکا سے میچ ہارنے پر وہ کیا کہیں گے؟

اس سوال کے جواب میں انور مقصود نے کہا کہ پاکستان مجبوری میں امریکا سے میچ ہارا ہے کیونکہ ہمیں آئی ایم ایف سے قرضہ ملنا ہے جو ابھی تک نہیں ملا۔

انور مقصود نے کہا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے سامنے شرط رکھی ہوگی کہ امریکا سے میچ ہارو، اسی صورت میں قرضہ ملے گا، اس کے علاوہ تو مجھے شکست کی کوئی دوسری وجہ نظر نہیں آتی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ جنہوں نے پاک بھارت میچ کے ٹکٹ خریدے ہوئے ہیں وہ اب آدھی قیمت میں وہی ٹکٹ فروخت کریں گے کہ لے لو بھائی۔

واضح رہے کہ پہلی بار ٹورنامنٹ میں شریک ہونے والی امریکی ٹیم نے پاکستان کو سپر اوور میں شکست دیکر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں