1

آسٹریلوی کرکٹرز کے لیے ویسٹ انڈیز کا سفر ناخوشگوار تجربہ

کمنز کا سامان کھوگیا، میکسویل کو فلائٹ میں تاخیر سے کوفت۔ فوٹو: آئی سی سی

کمنز کا سامان کھوگیا، میکسویل کو فلائٹ میں تاخیر سے کوفت۔ فوٹو: آئی سی سی

بارباڈوس:آسٹریلوی کرکٹرز کے لیے ویسٹ انڈیز کا سفر ناخوشگوار تجربہ رہا۔

آسٹریلوی کرکٹرز کے لیے ویسٹ انڈیز کا سفر بھیانک خواب بنا رہا، تجربہ کار فاسٹ بولر پیٹ کمنز کا سامان کھوگیا، گلین میکسویل کو فلائٹ میں تاخیر سے کوفت اٹھانا پڑی۔

یہ بھی پڑھیں: ناقص انتظامات، سفری تھکاوٹ! 3 بڑی ٹیمیں آئی سی سی سے ناراض

5 پلیئرز آئی پی ایل فائنل کی وجہ سے تاخیر سے میزبان ملک پہنچے، سن رائزرز حیدرآباد کی قیادت سنبھالنے والے پیٹ کمنز کو مزید 2 دن سڈنی اور کیربییئن کے درمیان ٹرانزٹ میں گزارنا پڑے۔

اہلیہ بیکی نے انکشاف کیا کہ دوران پرواز کمنز کا سامان بھی کھوگیا تھا، مچل اسٹارک اور گلین میکسویل کو بھی فلائٹ میں تاخیر کے سبب لاس اینجلس ایئرپورٹ پر رات گزارنا پڑی، ان سے قبل مارکس اسٹونیس کا سامان بھی دوران سفر کھوگیا تھا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں