1

آسٹریلین والی بال ٹیم پہلی بار پاکستان پہنچ گٸی

فوٹو: ایکسپریس ویب

فوٹو: ایکسپریس ویب

 لاہور:آسٹریلین والی بال ٹیم ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستان پہنچ گٸی۔

مہمان ٹیم نحیمیا موٹے کی قیادت میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایٸر پورٹ پہنچی جہاں پاکستان والی بال فیڈریشن کے حکام نے آسٹریلین ٹیم کا استقبال کیا۔

آسٹریلین ٹیم پیر کو پریکٹس سیشن سمیت پریس کانفرنس کرے گی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا میچ 28 مٸی کو لیاقت جمنازیم میں کھیلا جاٸیگا، سیریز کا دوسرا میچ 29 مٸی، تیسرا 30 مٸی کو ہوگا۔

پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیٸرمین چوہدری محمد یعقوب کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف قومی والی بال ٹیم کی قیادت مراد جہاں کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلی بار آسٹریلیا کی میزبانی کرنے پر خوشی ہے، مضبوط ٹیم کیخلاف بہتر پرفارمنس کیلٸے پرامید ہیں، والی بال سیریز کے کامیاب انعقاد کیلٸے تمام انتظامات مکمل کر لٸے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں