4

آڈیو لیکس کیس میں مجھے پہ پیغام دیا گیا پیچھے ہٹ جاؤ ، جسٹس بابر ستار

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے عدلیہ میں مداخلت سے متعلق خط لکھ دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے عدلیہ میں مداخلت سے متعلق خط لکھ دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے عدلیہ میں مبینہ مداخلت پر چیف جسٹس عامر فاروق کو ایک اور خط لکھ دیا۔

جسٹس بابر ستار نے انکشاف کیا کہ آڈیو لیکس کیس میں مجھے پہ پیغام دیا گیا پیچھے ہٹ جاؤ ، سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے ٹاپ آفیشل کی طرف سے پیغام ملا پیچھے ہٹ جاؤ ، مجھے پیغام دیا گیا سرویلینس کے طریقہ کار کی اسکروٹنی کرنے سے پیچھے ہٹ جاؤ۔

جسٹس بابر ستار نے لکھا کہ میں نے اس طرح کے دھمکی آمیز حربے پر کوئی توجہ نہیں دی ، میں نے یہ نہیں سمجھا کہ اس طرح کے پیغامات سے انصاف کے عمل کو کافی نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں