3

اسرائیلی فورسز کاغزہ میں اسکول پرفضائی حملہ،40فلسطینی شہید،70زخمی

 غزہ:اسرائیلی فورسز نے غزہ میں اقوام متحدہ کے زیر انتظام چلنے والے اسکول پر فضائی حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں چالیس سے زائد فلسطینی شہید جبکہ 70 زخمی ہوگئے۔

غزہ کے سرکاری ذرائع اوروزارت صحت نےنصیرات کیمپ اوراسکول کی تصدیق کردی۔ذرائع نےاس بات کی بھی تصدیق کی کہ مرنے والوں میں 9خواتین سمیت14بچے بھی شامل ہیں۔

حماس نے اسرائیلی حملے کی مذمت کی اورکہاکہ جمعرات کو ہونے والے حملے نےایک بار پھر کئی خواتین اور بچوں کی جان لےلی۔

فلسطینی نیوز ایجنسی وفا کے مطابق حملے کے وقت ہزاروں کی تعداد میں پناہ گزین اسکول میں رہائش پذیر تھے جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے۔

غزہ کے سرکاری ترجمان کے مطابق زخمیوں اور جاں بحق افراد کی بڑی تعدادکو االاقصیٰ اسپتال منتقل کیا گیا۔

سرکاری ترجمان نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلی جارحیت اورسفا کی اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کررہا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ اسپتال میں لائے جانے والے زخمیوں کی اتنی بڑی تعداد ہوتی ہے کہ سب کو ایک وقت میں طبی سہولت دینا ناممکن ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے کئی زخمی دم توڑ دیتے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں