3

انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردئیے

علی امین گنڈا پور نے عدالت سے گرفتاری وارنٹ منسوخ کرنے کی استدعا کی تھی:فوٹو:فائل

علی امین گنڈا پور نے عدالت سے گرفتاری وارنٹ منسوخ کرنے کی استدعا کی تھی:فوٹو:فائل

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کے وارنٹ منسوخ کردئیے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اسلام آباد کے  تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے میں جاری وارنٹ کی معطلی کی درخواست دائر کی تھی۔ علی امین گنڈا پور نے خود کو عدالت کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری مصروفیات کے باعث عدالت میں حاضر نہیں ہوسکا۔

وزیراعلیٰ کے پی نے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی استدعا کی جس پر عدالت نے علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کے وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست منظور کرلی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں