3

اننت امبانی کی شادی میں پرفارمنس کیلئے امریکی گلوکارہ ریانا کتنا معاوضہ لیں گی؟

اننت امبانی کی شادی میں امریکی گلوکارہ ریانا بھی پرفارم کریں گی : فوٹو : ویب ڈیسک

اننت امبانی کی شادی میں امریکی گلوکارہ ریانا بھی پرفارم کریں گی : فوٹو : ویب ڈیسک

 گجرات:بھارت کے بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں پرفارم کرنے کے لیے شہرہ آفاق امریکی گلوکارہ ریانا کے معاوضے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یکم مارچ یعنی آج سے ریاست گجرات کے شہر جام نگر میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی ‘پری ویڈنگ’ تقریبات کا آغاز ہونے جارہا ہے۔

اننت امبانی اور رادھیکا مارچنٹ کی شادی کی پہلی تقریب ‘ایورلینڈ میں ایک شام’ کے عنوان سے رکھی گئی ہے جس میں شہرہ آفاق امریکی گلوکارہ اور پاپ آئیکون ریانہ پرفارم کریں گی۔

امریکی گلوکارہ ریانا اپنی ٹیم کے ہمراہ 29 فروری کو گجرات کے شہر جام نگر پہنچی تھیں جس کی ویڈیوز اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاپ آئیکون ریانا کو شادی میں پرفارم کرنے کے لیے بھاری رقم مل رہی ہے، انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں پرفارم کرنے کے لیے گلوکارہ ریانا تقریبا 8 سے 9 ملین ڈالر کا معاوضہ لے رہی ہیں جوکہ بھارتی 66 سے 74 کروڑ روپے بنتے ہیں۔

واضح رہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں شرکت کے لیے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور ان کی فیملی، سلمان خان، رانی مکھرجی، دیپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ، عالیہ بھٹ، رنبیر کپور اور ارجن کپور سمیت دیگر معروف شخصیات جام نگر پہنچ چکی ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں