1

انڈونیشیا؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں 18 افراد جاں بحق

انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں 18 افراد ہلاک ہوگئے، فوٹو: فائل

انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں 18 افراد ہلاک ہوگئے، فوٹو: فائل

سماترا:انڈونیشیا میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے دوران مختلف واقعات میں 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ 5 افراد لاپتا ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں ہونے والی مسلسل بارشوں نے سیلابی صورت اختیار کرلی، سیلابی ریلا رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا اور اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔

بارشوں اور سیلاب کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی ہوئے جن میں 5 سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے 12 لاشیں نکالی گئی اور 7  کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جب کہ 5 تاحال لاپتا ہیں جن کے زندہ ملنے کی امیدیں دم توڑتی جا رہی ہیں۔ مسلسل بارشوں اور خراب موسم کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

سیلاب میں کئی افراد بہہ گئے جب کہ درخت اور ہورڈنگز گرنے سے بھی 6 ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں اس طرح مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 18 ہوگئی جب کہ 10 سے زائد افراد انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں