5

ایف بی آر نے 2ہزار کے لگ بھگ اشیاء پر اضافی کسٹمز ڈیوٹی عائد کر دی

 اسلام آباد:ایف بی آر نے مالی سال 2024-25 کے لیے نئے دو ہزار کے لگ بھگ اشیاء پر اضافی کسٹمز ڈیوٹی عائد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق گاڑیوں کے پُرزوں پر 2 فیصد، امپورٹڈ گاڑیوں کی بیٹریوں پر 2 فیصد اور زرعی ٹریکٹرز کے ٹائر اور ٹیوب پر 2 فیصد ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ، ہزار سی سی سے اوپر گاڑیوں پر 2 فیصد، امپورٹڈ الیکٹرک گاڑیوں، الیکٹرک رکشوں اور الیکٹرک موٹر سائيکلوں پر 2 فیصد اضافی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔

بلڈرز اور ڈیولپرز کے مختلف آلات پر 2 فیصد ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں