1

ایٹلی کمار دبنگ خان کی اگلی فلم کے ڈائریکٹر ہوں گے؟

سپراسٹار شاہ رخ خان کی فلم ’’ جوان ‘‘ کی ہدایت کاری سے ہندی سنیما پر پہچان بنانے والے ڈائریکٹر ایٹلی کمار اب ایک اور سپراسٹار خان کی فلم کی ہدایات دینے  کے لیے تیار ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق ایٹلی کمار اب دبنگ سلمان خان کی اگلی فلم میں ہدایت کار کی ذمے داریاں نبھائیں گے۔

قبل ازیں یہ کہا جارہا تھا کہ  ایٹلی کمار ساؤتھ کے سپراسٹار  الو ارجن کے  ساتھ ان کی اگلی فلم پر کام کریں گے، تاہم اب  الو ارجن کے بجائے سلمان خان کے ساتھ ایٹلی کا نام لیا جارہا ہے۔

چند ماہ قبل بھی یہ افواہیں سامنے آئی تھیں کہ ’’ جوان ‘‘ کے ہدایت کار سلمان خان کے ساتھ کام کریں گے مگر پھر یہ افواہیں دم توڑ گئی تھیں، تاہم اب ایک بار پھر سلمان اور ایٹلی کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں خبریں ذرائع ابلاغ کی زینت بن رہی ہیں۔

کہا جارہا ہے کہ ایٹلی نے الو  ارجن کی اگلی فلم کی ہدایات دینے کے لیے 80 کروڑ  روپے کا خطیر معاوضہ مانگ لیا تھا جس کے بعد پروڈکشن ہاؤس نے ایٹلی کی خدمات حاصل کرنے سے انکار کردیا۔

اب سلمان خان کی اگلی فلم  کے ہدایت کار کے طور پر ایٹلی کمار کا نام لیا جارہا ہے، تاہم باضابطہ طور پر  اس بارے میں کوئی اعلان سامنے نہیں آیا۔

سپراسٹار سلمان خان ان دنوں ہدایت کار اے آر مروگاڈوس کی فلم ’’ سکندر‘‘ میں  کام کررہے ہیں جو آئندہ سال عید پر ریلیز کی جائے گی۔ اس میں ان کے مقابل  رشمیکا  مندانا ہیروئن کا رول کررہی ہیں۔

۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں