1

بلوچستان میں تین خواتین کو کانگو وائرس کی تصدیق

 کوئٹہ:عید الاضحیٰ سے قبل بلوچستان میں کانگو وائرس کے 3 کیس سامنے آگئے ہیں۔

فاطمہ جناح اسپتال کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ بلوچستان کے علاقے پشین اور قلعہ سیف اللہ سے تعلق رکھنے والی خواتین کو کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تینوں خواتین کے خون کے ٹیسٹ میں کانگو کی تصدیق ہوئی، متاثرہ خواتین میں سے دو کا تعلق چمن جبکہ ایک کا قلعہ سیف اللہ سے ہے۔

ایم ایس کا کہنا تھا کہ کانگو کے شبے میں 7مریض لائے گئے تھے جن میں سے تین میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں