1

بمبئی ہائی کورٹ نے سلمان خان کو فائرنگ کیس میں بڑا ریلیف دے دیا

فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

 ممبئی:بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کو بمبئی ہائی کورٹ نے فائرنگ کیس میں ملوث ملزم کی موت والے معاملے پر بڑا ریلیف دے دیا۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ فائرنگ کیس میں ملوث ملزم انوج تھاپن کی موت کی تحقیقات میں سے اداکار کا نام خارج کردیا جائے۔

سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو اسلحہ سپلائی کے الزام میں پولیس نے انوج تھاپن کو گرفتار کیا تھا اور یکم مئی کو جیل میں اس کی موت ہوگئی تھی۔

انوج تھاپن کی والدہ نے اپنے بیٹے کی موت پر ایک کیس دائر کیا جس میں اداکار کا نام بھی شامل کیا تھا اور تفتیش کی درخواست کی تھی۔

عدالت نے کہا ہے کہ کیس میں تفتیش کیلئے کسی بھی شامل کرنے کا اختیار سی آئی ڈی کے پاس ہے اور وہ انہی کے پاس رہے گا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں