7

جاپانی ائیرلائن کے طیارے میں لینڈنگ کے وقت آگ بھڑک اٹھی

طیارے میں آگ لگنے کی تحقیقات جاری ہیں:فوٹو:اسکرین گریب

طیارے میں آگ لگنے کی تحقیقات جاری ہیں:فوٹو:اسکرین گریب

 ٹوکیو:جاپان کی ائیرلائن کے طیارے میں رن وے پر لینڈنگ کے دوران آگ بھڑک اٹھی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپانی ائیرلائن کا طیارہ ٹوکیو ائیرپورٹ پر لینڈ کررہا تھا کہ رن وے پر اترتے ہی اس میں آگ بھڑک اٹھی۔ائیرپورٹ پر لگائے گئے کیمروں میں طیارے کے رن وے پر اترنے کے ساتھ ہی آگ لگنے کے مناظر ریکارڈ ہوگئے۔ طیارے میں آگ لگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ فائر فائٹرز نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے طیارے میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش کی اور مسافروں کو باہر نکالا۔ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں