1

جنسی ہراسانی ثابت ہونے پر ہٹائے گئے چیئرمین انٹر بورڈ کی دوبارہ تعیناتی کا نوٹیفیکیشن معطل

 کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے جنسی ہراسانی کا جرم ثابت ہونے پر ہٹائے گئے چیئرمین انٹر بورڈ ندیم میمن کی دوبارہ تعیناتی کا نوٹیفیکیشن معطل کردیا۔

ہائی کورٹ میں جنسی ہراسانی کا جرم ثابت ہونے پر ہٹائے گیے نسیم میمن کی دوبارہ تعیناتی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف دیا کہ نسیم میمن کو صوبائی محتسب اعلیٰ نے جنسی ہراسانی کا جرم ثابت ہونے پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔

وکیل کے مطابق محکمہ یونیورسٹی اینڈ بورڈز نے نسیم میمن کو عہدے سے معطل کردیا تھا، تاہم 12 دسمبر 2023 کو نسیم میمن کی معطلی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا تھا۔ نسیم میمن کے خلاف جنسی ہراسانی کا الزام ثابت ہوچکا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے چیئرمین انٹر بورڈ کراچی نسیم میمن کی بحالی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔ عدالت نے نسیم میمن کو آئندہ سماعت تک کوئی بھی عہدہ دینے سے روک دیا۔ عدالت نے سندھ حکومت، چیئرمین انٹر بورڈ کراچی و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 6 اگست تک جواب طلب کرلیا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں