1

حماس نے قطر اور مصر کی جنگ بندی کی تجویز منظور کرلی

یروشلم:فلسطین میں برسرپیکار گروپ حماس نے غزہ میں جنگ بندی کی تجویز منظور کرلی تاہم اسرائیل رفح میں ہر صورت آپریشن کے فیصلے پر اڑا ہوا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق حماس نے قطر اور مصر کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کا تجویز کردہ معاہدہ قبول کرتے ہوئے لڑائی سے دستبردار ہونے کا عندیہ دے دیا۔

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے قطر اور مصر کو 7 ماہ کی لڑائی کے بعد جنگ بندی کی تجویز ماننے سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔ حماس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسماعیل ہنیہ نے اس حوالے سے قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بند عبدالرحمان الثانی اور مصری انٹیلی جنس کے وزیر عباس کامل کو آگاہ کردیا اور بتایا کہ دونوں ممالک کی جنگ بندی کی تجویز کو ہم تسلیم کرتے ہیں۔

تاہم ابھی تک جنگ بندی کی شرائط سامنے نہیں آٗئیں اور اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ وہ اپنے آخری مغوی کی بازیابی تک کسی قسم کی جنگ بندی پر غور نہیں کررہے اور اپنے شہریوں کے لیے جو ہوسکے گا وہ کرگزریں گے۔

انہوں  نے کہا کہ رفح حماس کا محفوظ اور مضبوط گڑھ ہے جس کو ختم کرنا ضروری ہے۔ یاد رہے کہ اسرائیلی فورسز نے ایک روز قبل رفح کے شہریوں کو علاقہ چھوڑنے اور بڑے پیمانے پر آپریشن کا عندیہ دیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سات ماہ سے غزہ اور فلسطین کے دیگر علاقوں میں جاری بربریت کے نتیجے میں تقریبا 35 ہزار افراد شہید ہوچکے ہیں جن میں 15 ہزار سے زائد بچے، 10 ہزار سے زائد خواتین بھی شامل ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں