1

حماس کا تل ابیب پر بڑی تعداد میں راکٹوں سے حملہ

فوٹو: اے ایف پی

فوٹو: اے ایف پی

 غزہ:حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے ایک بار پھر تل ابیب کی طرف بڑی تعداد میں راکٹ برسا دیے۔

القسام بریگیڈز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے معصوم فلیسطینی شہریوں کے قتل عام کے جواب میں تل ابیب پر ایک بڑا حملہ کیا ہے، راکٹ حملوں کے بعد تل ابیب سمیت 50 سے زائد شہروں اور قصبوں میں سائرن گونج اٹھے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ تل ابیب میں کم از کم 10 راکٹوں کو روکا گیا، یہ حملہ جنوبی غزہ کے علاقے رفح سے کیا گیا جہاں اسرائیلی فوج کا وسیع آپریشن جاری ہے۔

مقامی میڈیا نے راکٹ حملوں کی وجہ سے بعض افراد کے معمولی زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔

اس حملے نے اُن اسرائیلی دعووں پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے جس میں اُس نے کہا تھا کہ اس نے حماس کے جنگجوؤں سے علاقہ خالی کرالیا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں