1

دنیا کا سب سے چھوٹا جیل

فرانس اور انگلینڈ کے درمیان ایک جزیرہ ہے جسے جزیرہ سارک کہتے ہیں۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں دنیا کا سب سے چھوٹا جیل واقع ہے اور اب بھی زیر استعمال ہے۔

جیل دکھنے میں ایک چھوٹا سا گھر دکھائی دیتا ہے جس میں صرف دو جیل کے کمرے ہیں۔ سارک جزیرے پر نہ کوئی گاڑیاں ہیں، نہ سڑکیں اور نہ ہی کوئی سٹریٹ لائٹس، صرف ایک چھوٹی سی جیل ہے جو 1856 میں قائم کی گئی تھی۔

ایک جیل کے کمرے کی پیمائش 6 فٹ بائی 6 فٹ جبکہ دوسرے کی 6 فٹ بائی فٹ ہے اور دونوں کمروں کو ایک تنگ راہداری کے ذریعے الگ کیا گیا ہے۔

دونوں کمروں میں چھوٹے لکڑی کے بستر ہیں جن پر قیدیوں کے سونے کے لیے پتلے گدے ڈالے گئے ہیں۔ حیران کن بات یہ ہے کہ یہاں قیدیوں کو زیادہ سے زیادہ دو دن ہی رکھا جاتا ہے جس کے بعد انہیں پڑوسی جزیرے گرنسی پر واقع بڑی جیل میں منتقل کردیا جاتا ہے۔

اس جیل کو گنیز ورلڈ ریکارڈز نے دنیا کا سب سے چھوٹا جیل’ کے اعزاز سے نوازا ہے۔ جہاں تک جزیرے کا تعلق ہے، یہ صرف 5 کلومیٹر لمبا اور 1.6 کلومیٹر چوڑا ہے جس کی آبادی 600 سے بھی کم ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں