1

رنویر سنگھ کا نئے فلمی پروجیکٹ کیلئے 15 کلو وزن بڑھانے کا فیصلہ

فوٹو : انٹرنیٹ

فوٹو : انٹرنیٹ

 ممبئی:بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے اپنے نئے فلمی پروجیکٹ کیلئے 15 کلو تک وزن بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اداکار اپنی اہلیہ دیپیکا پڈوکون کے ساتھ اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے منتظر ہیں اور وہ آخری مرتبہ فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں نظر آئے تھے۔

انسٹاگرام پر معروف مصنفہ شوبھاڈی نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں رنویر سنگھ بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔

شوبھاڈی نے انکشاف کیا کہ اداکار کاربو ہائیڈریٹ پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں کیونکہ وہ اپنے نئے پروجیکٹ کیلئے 15 کلو وزن بڑھانا چاہتے ہیں۔

اس بات کی وضاحت سامنے نہیں آئی کہ اداکار کون سے پروجیکٹ کیلئے وزن بڑھا رہے ہیں البتہ رنویر سنگھ جلد ’سنگھم آگین‘ اور ’ڈان3‘ میں نظر آئیں گے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں