4

“سارا ایوارڈ شو ایک طرف اور حازم بھنگوار ایک طرف”

صارفین نے حازم بھنگوار کے فیشن پر مزاحیہ اور دلچسپ تبصرے کیے : فوٹو : ویب ڈیسک

صارفین نے حازم بھنگوار کے فیشن پر مزاحیہ اور دلچسپ تبصرے کیے : فوٹو : ویب ڈیسک

  کراچی:سابق اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد حازم بھنگوار کا منفرد اسٹائل ایوارڈ شو میں لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

11 مئی ہفتے کی شب کراچی میں ‘کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز 2024′ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں فیشن، فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اور باصلاحیت فنکاروں نے شرکت کی تھی۔

‘کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز 2024′ کی تقریب میں فیشن، فلم، ڈرامہ اور اسپورٹس سے منسلک قابل شخصیات کو اُن کے زبردست کام اور اسٹائل کے لیے مختلف ایوارڈز سے نوازا گیا۔

اس ایوارڈ شو میں جہاں پاکستانی اداکارائیں اپنے بولڈ لباس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ٹرول ہوئیں تو وہیں حازم بھنگوار نے اپنے منفرد اسٹائل کی وجہ سے تقریب سمیت سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کی۔

حازم بھنگوار نے سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا جس پر اُنہوں نے مصنوعی پَر بھی لگائے ہوئے تھے، حازم بھنگوار نے اپنے اس منفرد اسٹائل کے ساتھ جیسے ہی ایوارڈ شو کی تقریب میں انٹری دی تو شرکاء اُنہیں دیکھ کر دنگ رہ گئے۔

اُن کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین نے حازم بھنگوار کے فیشن پر مزاحیہ اور دلچسپ تبصرے کیے۔

مزید پڑھیں: ہانیہ عامر ایوارڈ شو میں غزہ کیلئے بول پڑیں، جنگ بندی کا مطالبہ

دوسری جانب یاسر حسین نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں حازم بھنگوار کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اُن کے منفرد اسٹائل کی تعریف کی۔

یاسر حسین نے کہا کہ سارا ایوارڈ شو ایک طرف اور حازم بھنگوار ایک طرف۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں