5

سلمان خان کو نشانہ بنانے کیلئے بچوں کو استعمال کرنے کے منصوبے کا انکشاف

واقعے کے بعد سلمان کے گھر کے باہر سیکیورٹی بڑھا دی گئی : فوٹو : ویب ڈیسک

واقعے کے بعد سلمان کے گھر کے باہر سیکیورٹی بڑھا دی گئی : فوٹو : ویب ڈیسک

 ممبئی:بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کو نشانہ بنانے کیلئے بچوں کو استعمال کرنے کے منصوبے کا انکشاف ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق اداکار کو قتل کرنے کیلئے لارنس بشنوئی اور گولڈی برار گینگ نے بچوں کو بھرتی کیا ہے۔

ممبئی پولیس نے گرفتار کیے گئے ملزمان سے تفتیش کے دوران گینگسٹرز کے متعدد منصوبوں کی معلومات حاصل کرلی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مبینہ ویڈیو کالز میں لارنس بشنوئی اور گولڈی برار گینگ کی جانب سے سلمان خان پر حملے کیلئے بچوں کے استعمال کے شواہد ملے ہیں۔

واضح رہے کہ بالی وڈ سپر اسٹار کو متعدد مرتبہ قتل کی دھمکیاں مل چکی ہیں اور پچھلے ماہ ان کے گھر فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آیا تھا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں