1

سندھ حکومت میں وزرا کی دھڑے بندی پر بلاول بھٹو میدان میں آگئے

  کراچی:سندھ حکومت میں پاکستان پیپلزپارٹی کے وزرا کے درمیان تین دھڑے بننے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ وزیراعلیٰ نے بلاول سے وزرا کی شکایتوں کے انبار لگادیے۔

بلاول بھٹو کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی کے مطابق سندھ کابینہ میں تین دھڑے کھل کر سامنے آگئے، جن میں سے ایک وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا ہے جبکہ دوسرا مخالف اور تیسرا بالکل خاموش ہے۔

وزیر اعلیٰ نے بلاول بھٹو سے صوبائی وزرا کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ ’کچھ وزرا میرا فون تک نہیں اٹھاتے‘۔

اندرونی کہانی کے مطابق بلاول بھٹو نے تین وزرا کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اُن کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے وزات داخلہ، توانائی اور وزارت تعلیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: بانی پی ٹی آئی سے دھیان ہٹا کرعوامی مسائل پر توجہ دینی چاہیے، بلاول بھٹو

انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب سے حکومت بنی ہے سب ٹرانسفرپوسٹنگ کے پیچھے لگے ہیں، ارکان اسمبلی چاہتے ہیں مقامی اسکول ٹیچران کی مرضی کا لگے۔

بلاول بھٹو نے محمد بخش کومخاطب کرکے کہا کہ اینٹی کرپشن کیسز کسی دباؤ کے بغیربنائیں، شروع میں کام کریں گےتو پریشانی ہوگی اور پھر بعد میں سب خود ٹھیک ہوجائے گا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں