3

سنی اتحاد کونسل نے چیئرمین پی اے سی کیلئے شیخ وقاص اکرم کا نام اسپیکر کو بھیج دیا

 اسلام آباد:سنی اتحاد کونسل نے چئیرمین پی اے سی کے لئے شیخ وقاص اکرم کا نام اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیج دیا۔

چئیرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے اسپیکر قومی اسمبلی کو لکھے گئے خط میں چیئرمین پبلک اکاونٹ کمیٹی کےلئے شیخ وقاص اکرم کا نام بجھوا دیا ہے۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پہلے شیرافضل مروت کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لئے نامزد کیا تھا تاہم ان کے نام پر پارٹی میں شدید اختلافات سامنے آئے تھے۔

جس کے بعد بانی پی ٹی آئی نے سربراہ سنی اتحاد کونسل حامد رضا کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد کیا تاہم وہ بھی دوڑ سے باہر ہوگئے اور ان کے بعد عمران خان نے شیخ وقاص اکرم کے نام کی منظوری دی تھی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں