1

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

  کراچی:عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کی کمی سے 2332 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 400روپے کی کمی سے 240600روپے پر پہنچی۔

اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 343روپے کی کمی سے 206276 روپے کی سطح پر آگئی۔ بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں قوت خرید متاثر ہونے اور سونے کی تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں کمی کے پیش نظر سونے کی مقامی قیمت عالمی قیمت میں اضافے کے تناسب کے بجائے 3000روپے انڈرکاسٹ رکھی گئی ہیں۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 20روپے کی کمی سے 2800روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 17.16 روپے کی کمی سے 2400.54روپے پر پہنچ گئی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں