1

سیکیورٹی خدشات، اڈیالہ جیل میں تین روز تک قیدیوں سے ملاقات پر پابندی

 راولپنڈی:اڈیالہ جیل انتظامیہ نے سیکیورٹی خدشات کے باعث تین روز تک ہر قسم کی ملاقات پر پابندی لگادی۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں سیکیورٹی خدشات کے باعث بانی پی ٹی آئی سمیت تمام قیدیوں سے ملاقات سے پر تین دن کے لیے پابندی عائد کردی گئی ہے۔

جیل انتظامیہ کی جانب سے اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سیکیورٹی کے خاص انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ اضافی نفری کو باہر تعینات کر کے گشت کو بڑھا بھی دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر انتظامیہ قیدیوں سے ملاقات پر پابندی عائد کرچکی ہے جبکہ جیل کے اطرافی علاقوں میں آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے دہشت گرد بھی گرفتار ہوئے جو جیل پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں