1

شاہ رخ خان کا آئی پی ایل میں ٹیم کی فتح پر جشن، تصاویر وائرل

شاہ رخ خان کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے شریک مالک ہیں:فوٹو:سوشل میڈیا

شاہ رخ خان کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے شریک مالک ہیں:فوٹو:سوشل میڈیا

چنائی:بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان کی انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل)  میں جیت کے بعد جشن کی تصاویر اور ویڈیوز  تصویر وائرل ہوگئی۔

بھارت میں جاری لیگ ٹورنامنٹ کے فائنل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز(کے کے آر) نے ٹرافی حاصل کی۔ کے کے آر کے شریک مالک اور بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ جیت کا جشن منایا۔

شاہ رخ خان کی اپنی اہلیہ گوری خان کے ساتھ ٹرافی اٹھائے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ گوری خان نے ٹرافی کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ کے کے آر فاتح۔ شاہ رخ خان کے فینز نے انہیں ٹیم کی شاندار کامیابی پر مبارک باد دی۔

اس موقع پر شاہ رخ خان کے دوتوں بیٹے آریان اور ابرام خان اور بیٹی سہانا خان بھی موجود تھے۔ شاہ رخ خان نے اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ بھی تصاویر بنوائیں اور ان کا شکریہ ادا کیا





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں