1

شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کی صدارت چھوڑی دی

 لاہور:شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی صدارت چھوڑ دی، مرکزی مجلس عاملہ اٹھارہ مئی کو نواز شریف کو صدر بنانے کی توثیق کرے گی۔

ن لیگ کے ذرائع کے مطابق مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس پارٹی کے آئین کی شق 15 کے تحت بلایا گیا، پارٹی کے تمام ارکان مجلس عاملہ کو اجلاس کا نوٹس ارسال کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مجلس عاملہ اجلاس میں قائم مقام صدر کی نامزدگی عمل میں لائی جائے گی، سی ڈبلیو سی پارٹی قائد نواز شریف کو قائم مقام صدر نامزد کرے گی اور مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل 28 مئی کو نواز شریف کی صدارت کی توثیق کرے گی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں