1

غزہ؛ گھات لگائے حماس کے جانبازوں نے متعدد اسرائیلی فوجیوں کو قیدی بنالیا

غزہ میں اسرائیلی فوجی ہمارے بچھائے جال میں پھنس گئے، ترجمان القسام بریگیڈ

غزہ میں اسرائیلی فوجی ہمارے بچھائے جال میں پھنس گئے، ترجمان القسام بریگیڈ

غزہ:غزہ میں حماس کی القسام بریگیڈ کے جانبازوں نے بڑی حکمت عملی کے ساتھ اسرائیلی فوجیوں کو اپنی جانب راغب کیا اور اپنے جال میں پھنسا کر متعدد اسرائیلی فوجیوں کو یرغمال بنالیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کی القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے اپنی اس کامیابی کی روداد سناتے ہوئے بتایا کہ جبالیہ کیمپ میں اسرائیلی فوجیوں کو لالچ دے کر ایک سرنگ کی تلاشی پر اکسایا۔

ابوعبیدہ کے بقول اسرائیلی فوجی اس سرنگ کو القسام جانبازوں کا ٹھکانہ سمجھ کر گرفتاری کی نیت سے پہنچے جہاں ہمارے جانباز پہلے ہی گھات لگائے منتظر بیٹھے تھے۔

میں ڈالا اور “ہلاک، زخمی اور گرفتار کر لیا”۔ اسرائیلی فوج نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔

القسام بریگیڈ کے ترجمان نے مزید بتایا کہ اسرائیلی فوج کا ایک اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جب کہ متعدد کو زخمی حالت میں قیدی بنالیا گیا جن کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان نے القسام کے دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس جھڑپ میں اسرائیلی فوج کا کوئی اہلکار حماس کا قیدی نہیں بنا۔

یاد رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 80 سے زائد فلسطینیوں کی شہادت کے بعد سے مجموعی تعداد 35 ہزار 984 ہوگئی جن میں نصف تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں