5

غزہ میں اسرائیل کا اقوام متحدہ کی گاڑی پر حملہ؛ 2 غیر ملکی اہلکار ہلاک

غزہ میں اس سے قبل اب تک اقوام متحدہ کے 190 ارکان مارے جا چکے ہیں جو سارے فلسطینی تھے، فوٹو: فائل

غزہ میں اس سے قبل اب تک اقوام متحدہ کے 190 ارکان مارے جا چکے ہیں جو سارے فلسطینی تھے، فوٹو: فائل

غزہ:رفح میں اسرائیلی فوج نے ایک ایسی کار کو نشانہ بنایا جس پر اقوام متحدہ کا جھنڈا لگا ہوا تھا جو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ایک یورپی اسپتال کی طرف جا رہی تھی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کو عملے کے ارکان نے اپنی نقل و حرکت سے متعلق آگاہ کر رکھا تھا تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔

دوسری جانب اسرائیل ڈیفنس فورسز کے ایک ترجمان نے کہا کہ ہمیں گاڑی کے روٹ کے بارے میں آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔ اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور کی ترجمان اولگا چیریونو کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری اسرائیل حماس جنگ کے دوران اب تک غزہ میں اقوام متحدہ کے 191 کارکن مارے جا چکے ہیں جن میں تقریباً سبھی فلسطینی تھے۔

تاہم آج اقوام متحدہ کے  بین الاقوامی ہلاکتوں کا پہلا واقعہ ہے جس میں پہلی بار کوئی غیرملکی اہلکار ہلاک ہوا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان حق نے مزید بتایا کہ تازہ واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں سے ایک کی شناخت 46 سالہ بھارتی شخص وبھاؤ انیل کے نام سے ہوئی جو سیفٹی اینڈ سیکیورٹی کے شعبہ میں کام کرتے تھے۔

تاہم ابھی دوسرے اہلکار کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی جس کے بارے میں ابتدا میں کہا گیا تھا کہ وہ شدید زخمی ہیں تاہم دوران علاج وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کے ترجمان ایوی ہیمن نے نیوز بریفنگ میں کہا کہ امداد کی تقسیم کے لیے اقوام متحدہ کی رابطہ کاری کی تمام درخواستوں میں سے 87 فیصد کو منظور کر لیا گیا لیکن سفری منظوری ہمیشہ امدادی اہلکاروں کے لیے محفوظ راستے کی ضمانت نہیں دیتی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں