1

غزہ پر اسرائیلی جارحیت، شہید فلسطینیوں کی تعداد 37ہزار سے متجاوز

فوٹو : اے ایف پی

فوٹو : اے ایف پی

 غزہ:اسرائیلی فوج کے حملے میں عید الاضحیٰ کے روز بھی 40 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے جس کے بعد شہید فلسطینیوں کی تعداد 37337 تک پہنچ گئی۔

العربیہ نیوز کے مطابق شہید ہونے والوں میں سب سے زیادہ فلسطینی بچے اور عورتیں شامل ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ یہ تعداد کل تعداد کا دو تہائی ہو سکتی ہے۔

وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 85229 ہے۔

واضح رہے کہ اتوار یعنی عید الاضحیٰ کے روز بھی اسرائیلی فورسز نے حملہ کرکے 40 فلسطینیوں کو شہید کر دیا تھا، 7اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی جنگ کے بعد یہ دوسری عید ہے جس میں اسرائیلی فوج نے اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں