3

فیروز خان کی دوسری اہلیہ کی نئی تصاویر کے چرچے

فیروز خان نے گزشتہ ماہ دوسری شادی کی تصدیق کی تھی : فوٹو : ویب ڈیسک

فیروز خان نے گزشتہ ماہ دوسری شادی کی تصدیق کی تھی : فوٹو : ویب ڈیسک

  کراچی:پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کی دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فیروز خان اپنی دوسری شادی کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں، شادی کے بعد سے اداکار اپنی دوسری اہلیہ زینب کے ہمراہ کوئی نہ کوئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں جو خوب وائرل بھی ہوتی ہے۔

اب فیروز خان کی بڑی بہن اور اداکارہ حمائمہ ملک نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوریز میں اپنی نئی بھابھی کی تصاویر جاری کیں۔

پہلی تصویر میں زینب، اللہ کے نام ’الشکور‘ کی پینٹنگ کے سامنے کھڑی اسے دیکھ رہی ہیں جبکہ دوسری تصویر میں وہ گاڑی میں بیٹھی ہیں۔

حمائمہ ملک نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں فیروز خان کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ الحمدللہ، شکراللہ۔

h1

اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے اپنی نئی نویلی بھابھی ڈاکٹر زینب کو بہن کہہ کر پُکارتے ہوئے اُن سے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔

h2

واضح رہے کہ فیروز خان کی پہلی شادی 2018 میں علیزے سلطان کے ساتھ ہوئی تھی، اس جوڑے کے ہاں 2019 میں پہلے بیٹے سلطان جبکہ فروری 2022 میں بیٹی فاطمہ کی پیدائش ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: فیروز خان کی دوسری اہلیہ کا اصل نام اور پیشہ سامنے آگیا

تاہم دو بچوں کی پیدائش کے بعد اس جوڑے نے راہیں جدا کرتے ہوئے ستمبر 2022 میں طلاق لے لی تھی اور گزشتہ ماہ کی شروعات میں فیروز خان نے اپنی دوسری شادی کی تصدیق کی تھی۔

فیروز خان کے مطابق اُنہوں نے ماہرِ نفسیات (سائیکالوجسٹ) ڈاکٹر زینب نامی لڑکی سے دوسری شادی کی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں