2

فیفا کوالیفائر: پاکستان اور سعودی عرب آج مدمقابل آئیں گے

 اسلام آباد:فیفا کوالیفائر راؤنڈ 2 میں آج پاکستان کی فٹبال ٹیم سعودی عرب کے ساتھ مدمقابل آئے گی۔

دونوں ٹیموں کے مابین میچ جناح فٹبال اسٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلا جائیگا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ سعودی عرب کی فٹ بال ٹیم پاکستان کے خلاف کھیلنے کے لیے اسلام آباد آئی ہے۔

اسلام آباد میں ہونے والے اس میچ میں پاکستان کے جیتنے یا ہارنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ پاکستان اگلے راؤنڈ میں رسائی حاصل کرنے میں ناکام ہو چکا ہے۔

یہ پاکستان کا اپنے ملک میں کوالیفائنگ راؤنڈ کا آخری میچ ہے۔ اس کے بعد پاکستان 11 جون کو تاجکستان سے کھیلے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ فیفا ورلڈ کپ میں سعودی عرب نے عالمی چیمپئن ارجنٹائن کو شکست دیکر سب کو حیران کردیا تھا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں