4

لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث خراسانی گروپ کا کارندہ گرفتار

گرفتار ملزم حراست میں ہے (فوٹو ایکسپریس)

گرفتار ملزم حراست میں ہے (فوٹو ایکسپریس)

 لاہور:پنجاب کے دارالحکومت میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جس کا تعلق خراسانی گروپ سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں پولیس اور سیکیورٹی اداروں کو اہم کامیابی مل گئی۔

ذرائع کے مطابق پولیس افسران اور اہلکاروں کو ٹارگٹ کرنے والے ایک ملزم کو پولیس نے لاہور کے علاقے ڈیفنس سے گرفتار کیا جس کا تعلق خراسانی گروپ سے ہے۔

ملزم کے قبضے سے حملے میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل ، تین پستول، پہنے کپڑے اور دستانے بھی برآمد ہوئے جبکہ ملزم کے دوسرے بھائی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا۔

ذرائع کے مطابق اصل ملزم حراست میں لیے گئے نوجوان کا بھائی ہے جس کی تلاش کے لیے پولیس چھاپے ماررہی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں