7

لیجنڈری ڈائریکٹر ایس ایس راجمولی کی نئی فلم سے عامر خان آؤٹ

فوٹو : ویب ڈیسک

فوٹو : ویب ڈیسک

 ممبئی:ساؤتھ کے لیجنڈری ڈائریکٹر ایس ایس راجمولی کی نئی فلم سے بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان آؤٹ ہوگئے۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر کی نئی فلم کو ’SSMB29‘ کا نام دیا گیا ہے اور اس کی کاسٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

فلم میں سپر اسٹار مہیش بابو مرکزی کردار نبھائیں گے جبکہ ولن کیلئے عامر خان کا نام لیا جارہا تھا اور اس حوالے سے راجمولی نے عامر خان سے رابطہ بھی کیا تھا۔

تازہ اطلاعات کے مطابق عامر خان فلم کا حصہ نہیں ہوں جبکہ ولن کا کردار پرتھوی راج سکورمارن کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : عامر خان کی نئی فلم ’ستارے زمین پر‘ کی شوٹنگ مکمل، کرسمس میں ریلیز ہوگی

یہ بھی پڑھیں : عامر خان نے ممبئی کے علاقے باندرہ میں کروڑوں کی نئی جائیداد خرید لی

فلم ٹیم کے مطابق کاسٹنگ کے مرحلے کیلئے ابھی کاسٹنگ ڈائریکٹر کا انتخاب نہیں ہوا ہے اور اگر ضرورت ہوئی تو اعلان کیا جائے گا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں