1

مقامی و بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی

فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کی کمی سے 243500روپے ہوگئی

فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کی کمی سے 243500روپے ہوگئی

  کراچی:بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7ڈالر کی کمی سے 2359 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

اس باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کی کمی سے 243500روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بھی 257روپے کی کمی سے 208762 روپے کی سطح پر آگئی۔

اس طرح سے عوام کی قوت خرید متاثر ہونے اور سونے کی تجارتی سرگرمیوں میں کمی کے تناظر میں سونے کی مقامی قیمت 3000روپے انڈرکاسٹ رکھی گئی ہیں۔

فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2650 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2271.94روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں