4

مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹ صحت مند افراد کے لیے مضر قرار

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ وہ صحت مند افراد جو روزانہ مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹ کھا رہے ہیں ممکنہ طور پر یہ ان کے لیے فائدہ مند نہیں ہے۔

چین کی سُن ییٹ-سین یونیورسٹی میں کی جانے والی ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ صحت مند دل رکھنے والے افراد کا مچھلی کے تیل سے بنے سپلیمنٹ کا مستقل استعمال پہلی بار ہونے والے قلبی مرض یا فالج کے خطرات میں اضافہ کر سکتا ہے۔

تاہم، طویل مدتی تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ مچھلی کا تیل ان افراد کے لیے مفید ثابت ہوسکتا ہے جو دل کے عارضے کا شکار ہوتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق صحت مند افراد کا ان سپلیمنٹ کا لینا ان میں ایٹریل فبریلیشن کے خطرات میں 13 فیصد تک اضافہ کر دیتا ہے ۔ دل کے دھڑکن کی یہ کیفیت دل کے دورے اور فالج کے خطرات میں اضافہ کرتی ہے جبکہ ان کے فالج کے خطرات میں 5 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔

جامعہ سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے سربراہ کا کہنا تھا کہ تحقیق کے نتائج مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹ کے غیر یقینی قلبی فوائد اور منفی اثرات کی وجہ سے ان کے استعمال کے متعلق تنبیہ کرتے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں