1

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے منصب کا حلف اٹھالیا

گورنر ہاؤس کراچی میں تقریب حلف برداری منعقد ہوئی—فوٹو: ایکسپریس نیوز

گورنر ہاؤس کراچی میں تقریب حلف برداری منعقد ہوئی—فوٹو: ایکسپریس نیوز

  کراچی:سندھ کے تیسری مرتبہ وزیراعلیٰ منتخب ہونے والے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رہنما مراد علی شاہ نے گورنر سندھ سے اپنے منصب کا حلف اٹھالیا۔

گورنر ہاؤس کراچی میں منعقدہ تقریب میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مراد علی شاہ سے وزارت اعلیٰ کا حلف لیا، اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر اور پی پی پی رہنماؤں سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔

سندھ اسمبلی میں گزشتہ روز وزیراعلیٰ کے لیے مراد علی شاہ اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے امیدوار علی خورشیدی کے درمیان مقابلہ ہوا تھا جہاں مراد علی شاہ نے 148 میں سے 112 جبکہ ایم کیو ایم کے امیدوار نے 36 ووٹ حاصل کیے تھے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں