1

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ نیپال کا نیدرلینڈز کو جیت کیلئے 107 رنز کا ہدف

فوٹو: گیٹی امیجز

فوٹو: گیٹی امیجز

ڈیلاس:آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ساتویں میچ میں نیپال نے نیدرلینڈز کو جیت کیلئے 107 رنز کا ہدف دیا ہے۔

امریکا کے شہر ڈیلاس میں کھیلے جارہے میچ میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

نیپال کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.2 اوورز میں 106 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

روہت پاڈیل 35، کرن کے سی 17، سومپال کامی 14، انیل ساہ 11 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ انکے علاوہ کوئی بھی نیپالی بیٹر ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکا۔

نیدرلینڈز کی طرف سے ٹم پرنگل اور لوگن وین بیک نے 3، 3،پال وین میکرین اور باس دی لیڈ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

دونوں ٹیموں کے اسکواڈ:

نیپال: کشال بھرٹیل، آصف شیخ (وکٹ)، انیل ساہ، کشال مالا، روہت پاڈیل (کپتان)، دیپیندر سنگھ ایری، گلسن جھا، سومپال کامی، کرن کے سی، ساگر دھکل، ابیناش بوہارا

نیدرلینڈز: میکس او ڈاؤڈ، مائیکل لیویٹ، وکرمجیت سنگھ، سکاٹ ایڈورڈز (کپتان اور وکٹ)، تیجا ندامانورو، باس ڈی لیڈے، سائبرینڈ اینجلبرچٹ، لوگن وین بیک، ٹم پرنگل، پال وین میکرین، ویوین کنگما





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں